22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
Written by Prime FM92 on September 21, 2021
سندھ حکومت نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق 14صفر کو سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 278 واں عرس ہے، اس عرس کے موقع پر بدھ 22ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اورکارپوریشن وغیرہ بند رہیں گے۔