یونان میں مشترکہ فوجی مشقیں آج سے شروع ، سعودی عرب ، یو اے ای ، مصر کے دستے پہنچ گئے

Written by on September 21, 2021

یونان میں مشترکہ فوجی مشقیں آج سے شروع ہو رہی ہیں جن میں میزبان ملک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر کی افواج حصہ لے رہی ہیں ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی بری فوج کا دستہ گزشتہ روز یونان پہنچا ،  یہ دستہ چھاتا بردار اور سپیشل سکیورٹی فورسز کے یونٹ پر مشتمل ہے ،  مشقوں کا آغاز آج سے ہو گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فورسز کے یونان پہنچنے پر سعودی بری افواج کیلئے مشقوں کے ذمہ دار کرنل خالد عبداللہ  العلیان اور یونانی دارالحکومت ایتھنز میں سعودی سفارتخانے میں عسکری رابطے کے افسر لیفٹیننٹ کنرل راشد بن عبدالعزیز نے ان کا ستقبال کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist