ویوو نے پاکستان میں صارفین کے من پسند سمارٹ فون برانڈ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

Written by on September 21, 2021

عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو  نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی پروڈکشن بیس کا آغاز کیا ہے۔ 8 اسمبلی لائنز اور ماہانہ پانچ لاکھ یونٹس بنانے کی صلاحیت رکھنے والی 4 ایکڑ پر قائم کی گئی اس جدت سے بھرپور بیس نے کئی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی میسر کیے ہیں۔ ویوو کی 80 فیصد افرادی قوت ریسرچ اینڈ ڈیویلپمینٹ پر کام کرتی ہے اور ویوو اپنے سمارٹ فونز میں صارفین کی ترجیحات پر توجہ دیتے ہوۓ ان کی زندگی کوبہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

موبائل امیجنگ ویوو کے اسٹریٹجک ٹریکس میں سے ایک ہونے کی وجہ سے  اس نے اپنی پریمیم V سیریز اور X سیریز میں قابل ذکر کیمرہ سینٹرک فلیگ شپ سمارٹ فونز متعارف کروا کر انڈسٹری میں ایک نئی جہت کو فروغ دیا ہے۔ ویوو کی V سیریز میں انڈسٹری کی معروف فرنٹ کیمرہ صلاحیتیں رکھنے والی V20 اور V21 سمارٹ فون شامل ہیں جبکہ X سیریز پروفیشنل گریڈ فوٹو گرافی کے معیار کی نئی وضاحت کرتی ہے۔ 2020 میں ویوو V20 گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے 10 سمارٹ فونز میں سے ایک تھا جو کہ  COVID-19 کے دوران اسکی بہترین طلب ظاہر کرتا ہے اور یوں ویوو نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist