سندھ میں جنگلی حیات کاتحفظ ، محکمہ وائلڈ لائف نے بڑا قدم اٹھا لیا

Written by on September 21, 2021

حکمہ برائےوائلڈلائف سندھ نےصوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختلف اضلاع میں وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس سٹیشنز قائم کر دیئے ہیں۔

محکمہ برائے تحفظِ جنگلی حیات کے کنزرویٹرجاوید مہر کے مطابق ابتدائی طورپردیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، جامشورو اور حیدرآباد میں 6 پولیس سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، بہت جلد کراچی میں بھی ایک وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس سٹیشن قائم کیا جائےگا۔اس بارے میں انہوں نے بتایاکہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پولیس سٹیشنز ہیں، جن کا قیام سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزویشن اور مینجمنٹ ایکٹ 2020ء کے تحت عمل میں آیا، یہ ایکٹ وائلڈ لائف کے عملے کو پولیس کا درجہ دیتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist