ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on September 21, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ کو جس بھی پریشانی کا سامنا ہے اس کے لئے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں تاکہ غلطی کی نشاندہی ہو سکے اس کو دور کر کے اپنی پریشانی بھی دور کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ان دنوں آپ کی مکمل توجہ آپ کے روز گار کی طرف ہونے چاہے۔ اس میں ان شاءاللہ بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ اور بے روزگار افراد کے لئے بھی آج اچھا دن ثابت ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 تبدیلی والا ستارہ چمک رہا ہے آپ اپنے کام میں تبدیلی کر سکتے ہیں اس کے لئے موقع اچھا ہے۔ اس کو اپنے ہاتھوں سے ضائع مت ہونے دیں۔ آج خاص اہم دن بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ابھی آزمائشی سے دن چل رہے ہیں بلا وجہ کی ٹنشن آ جاتی ہے آپ روزانہ حسب توفیق صدقہ دے دیں۔ ان شاءاللہ اس سے خرابی سے دور رہیں گے ابھی صبر کر کے چلنا بھی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کافی عرصے سے مختلف معاملات میں پریشانی کا شکار تھے ان شاءاللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور آج تو خاص مقصد میں کامیابی مل سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 ابھی آپ کا زائچہ بڑا کمزور ہے اور اس میں مختلف قسم کی خرابیاں پیدا ہوتی رہتی ہیں۔ اس لئے آپ سنبھل کر چلیں اور یا حی یا قیوم کا ورد کم سے کم 500

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کی صحت کا مسئلہ آج بھی تنگ کر سکتا ہے علاج سے زیادہ پرہیز اور صدقے پر زور دیں اور غصہ اپنے اندر سے نکال دیں کسی بات کی ٹنشن ہے تو یہ سب ہو رہا ہے نا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 زائچہ بلاک ہو تو استخارہ کا سہارا لینا بہتر رہتا ہے۔ روٹین کے کام تو کریں مگر ابھی چند دن کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں تو بہتر ہے۔ آج صدقہ کی بھی ضرورت نظر آتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 کسی نہ کسی طرح اس آزمائشی سے وقت کو گزاریں۔ ابھی وہ صورتحال نہیں کہ آپ کوئی بڑا فیصلہ یا بڑا قدم اٹھا سکیں۔ حالات کے مطابق چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھنا شروع کریں با وضو رہا کریں اور نماز کی پابندی ضروری ہے۔ تاکہ آجکل جو صورتحال چل رہی ہے یہ آپ پر اثر انداز نہ ہو سکے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اپنے لئے جو فیصلہ کرنا ہے وہ اپنے اردگرد کے تمام حالات کا اچھی طرح مطالعہ کر کے کرنا ہے اس وقت آپ نے اگر غلطی کی شاہد اس کے نتائج بہتر نہ ہوں آپ کے لئے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جب آپ اپنے آپ کو سیدھا رکھ کر چلیں گے اللہ پاک سے ہدایت کی دعا مانگ کر پھر پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت تو بس اپنی اصلاح کی ضرورت نظر آتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist