انگلینڈ میں کیوی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہوٹل بم سے اڑانے کی دھمکی
Written by Prime FM92 on September 21, 2021
نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔
دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد کیوی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا۔
نیوزی لینڈ خواتین ٹیم انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، سیریز کا تیسرا میچ منگل کو لیسٹر میں کھیلا جانا ہے۔
دوسری جانب حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں۔