پاکستان:کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

Written by on September 20, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 312 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 246 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 724 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 35 ہزار 38 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ہزار 8 ہو چکی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist