ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز میں زیادہ تاخیر نہ کریں، ڈاکٹر فیصل سلطان
Written by Prime FM92 on September 20, 2021
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے جب موبائل ویکسینیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں، ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز میں زیادہ تاخیر نہ کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جہاں پانی کھڑا ہو وہاں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، کیونکہ یہ ڈینگی کے پنپنے کا موسم ہے۔