وزیراعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے جاتے ہیں، شہبازگل

Written by on September 20, 2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  شہباز گل نے کہا کہ کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو پیسے خزانے میں جمع کروائے جاتے ہیں، ماضی میں تحفے کے لیے 15فیصد تک رقم جمع کروائی جاتی تھی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تحفےکی رقم 50 فیصد جمع کروائی جاتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist