طالبان جنگجوؤں کی ہتھیاروں کے ہمراہ کشتی چلانے کی تصاویر وائرل

Written by on September 20, 2021

طالبان جنگجوؤں کی ہندو کش پہاڑوں سے متصل جھیل میں ہتھیاروں کے ساتھ کشتی چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق طالبان جنگجو افغانستان میں نیشنل پارک کی ایک جھیل میں تفریح کے لیے پہنچ گئے اور  کشتی چلا کر لطف اندوز ہونے لگے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

افغان جنگجوؤں نے کشتی رانی کے دوران اپنے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں جس میں راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے۔

پہاڑوں کے دامن میں واقع اس جھیل میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

اس پارک میں 6 گہری نیلی جھیلوں کی ایک سیریز ہے جو ہندوکش کے پہاڑوں میں واقع ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist