سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا

Written by on September 20, 2021

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کاا ہم کمانڈر اور مطلوب دہشتگرد صفی اللہ ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا او ر آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھاجو کہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل اور2020میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist