راولپنڈی کے نواحی علاقے میں ریلوے پولیس اور اہل علاقہ میں تصادم ، اہلکاروں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Written by on September 20, 2021

راولپنڈی کے علاقے نوگزی گاؤں میں ریلوے پولیس اور اہل علاقہ میں تصادم ہوا ، اہل علاقہ کی جانب سے ریلوے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ ریلوے پولیس نے جوابی شیلنگ اور فائرنگ کی ، مبینہ طور پر گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ طور پر ریلوے پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، خاتون کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے تین ریلوے پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ فتح جنگ روڈ کو بلاک کر دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist