بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی کے بعد کرکٹ کا ایک اور عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Written by on September 20, 2021

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist