بارسلونا میں مائیکرو سافٹ جلد اپنا آفس کھولے گا:صدر مائیکرو سافٹ کمپنی جوردی ریباس

Written by on September 20, 2021

مائیکروسافٹ بہت جلد بارسلونا میں اپنا آفس کھولے گا۔ اس سلسلے میں کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا کے مرکزی علاقوں میں دفتر تلاش کیاجارہاہے۔ دفتر 2022 کے اوائل میں اپنا کام شروع کرے گا۔ان خیالات کا اظہارمائیکرو سافٹ کمپنی س کے صدر جوردی ریباس نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بارسلونا میں قائم کیا جانے والا سنٹرلندن، پیرس، میونخ کے بعد یورپ میں اپنی نوعیت کا چوتھا سنٹر ہوگا۔ جس میں 30 سافٹ وئیر انجینئر، مشین لرننگ اورڈیپ لرننگ میں مہارت رکھنے والے افراد ابتدائی طور پر کام کریں گے۔ مائیکروسافٹ مستقبل میں ایک سو سے زائد ملازمین کی بھرتی کا ارادہ رکھتاہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist