ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
Written by Prime FM92 on September 19, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
عجیب سی صورت حال ہے، جیسے کسی بند گلی میں کھڑے ہوں اور باہر نکلنے کا کوئی بھی راستہ دکھائی نہ دیتا ہو، اس لئے اس حال میں صرف استخارے سے مدد لینے کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر قدم نہ اٹھائیں ورنہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ،اپنی تمام سرگرمیوں کا ایک مرتبہ سچے دل سے جائزہ لیں، جہاں غلطی نظر آئے فوراً اس کی اصلاح کریں، ان شاءاللہ تمام بگڑے کام سنبھل جائیں گے، بشرطیکہ سچی توبہ لازمی کی جائے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بدنظری کی کیفیت بدستور جاری ہے، آپ جب تک اس میں سے نہیں نکلتے، آپ کی مشکلات بھی حل نہیں ہوں گی۔ آپ اپنا صدقہ دیں، اپنی نظر اُتاریں اور ہو سکے تو سورة بقرہ کی تلاوت روزانہ دن میں ایک بار ضرور کی جائے۔ ان شاءاللہ اس عمل سے آپ خود اس قسم کے اثرات سے نجات پا لیں گے اور ہو سکے تو اپنے گھر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع کریں، اس سے رزق میں بے شمار اضافہ ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں، اس عمل سے زحل کی رجعت سے محفوظ رہ سکیں گے، ورنہ رجعت کی وجہ سے آپ کو شدید مشکلات کا سامنا رہے گا ،اپنے تمام معاملات سیدھے کریں، جلد سے جلد اور دل کے معاملات کے حوالے سے خاص طور پر اب واپسی کا راستہ اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے، جو لوگ روزگار کے لئے پریشان ہیں، وہ صرف تین چار یوم صبر کر لیں، پردئہ غیب سے آپ کی مدد حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار کا خانہ اب تیزی سے کھل رہا ہے ،امید ہے کہ اب وہ سلسلے بن جائیں گے جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ خاص طور پر بے روز گار افراد، جو عرصہءدراز سے رزق کی تلاش میں تھے، اب بڑی خوشخبری سن سکیں گے، اس وقت بیماری لانے والا ستارہ زائچے میں سے نکل چکا ہے، آپ کو ان شاءاللہ اس سے نجات مل جائے گیا ور جو لوگ اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں، سرمایہ بھی ملے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں ستاروں کا بادشاہ مشتری آپ کے زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کو ہر طرف سے بہتری ملنے کی خوشخبری دے رہا ہے۔ آپ بحکم اللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور تمام بگڑے ہوئے کام بھی سنور جائیں گے۔ ان دنوں سفر نہ کرنے کا مشورہ ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک ناکامی ملے گی۔ آپ ملک میں ہی کوئی کام شروع کریں، اندازے سے زیادہ کامیابی ملے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خواہشمند افراد کا من پسند جگہ پر رشتہ طے ہو سکتا ہے ، اولاد کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی۔ جو لوگ عرصہءدراز سے روزگار کی تلاش میں تھے یا اس کو بہتر کرنے کے چکروں میں تھے وہ ان شاءاللہ اب جلد اپنے حوالے سے خوشخبریاں سن سکیں گے۔ مالی طور پر بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خواتین کی صحت کا خانہ بھی بہتر ہو رہا ہے اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی ختم ہونے کی امید ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی سچی توبہ بحکم اللہ آپ کو ہر مشکل سے نکالنے میں مدد گار ہو گی۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی ملے گی ،ان دنوں جو مسئلہ وجہءپریشانی بنا ہوا ہے، اس سے خاص طور پر نجات ملنے کی امید ہے، جو لوگ کسی کاروباری معاملات میں الجھے ہوئے تھے، ان کو اب آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ بند سلسلے دوبارہ چلنے کی پوری امید نظر آتی ہے، یہ ایک اچھا ہفتہ ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ روز گار کے جس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں، اس کے حل ہونے کا وقت اب قریب آ گیا ہے۔ آپ کی وہ خواہش بھی پوری ہو گی جو عرصہءدراز سے نہیں ہوئی تھی۔ اور گھر میں بھی جس ٹنشن کا سامنا تھا، وہ بھی ختم ہو گی۔ بس آپ اپنے دماغ کو صاف رکھیں، اس میں کسی بھی قسم کا فتور آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے، جو کام اور چیز آپ کے لئے بہتر ہے اللہ پاک یقیناً وہ آپ کے سامنے خودبخود لے آئیں
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
پردئہ غیب سے آسانیاں ملنے والا ستارہ بحکم اللہ ان دنوں آپ کے زائچے میں آ گیا ہے، اس کا اندازہ آپ کو خودبخود ہونا شروع ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ آپ کی زندگی میں اہم تبدیلیاں لا رہا ہے۔جو رکاوٹوں کو دور کرے گا ،غلط کام سیدھا کرنے میں ان شاءاللہ حیران کن طریقے سے مدد بھی کرے گا اور بلاک رقم کی واپسی میں بھی آپ کو خوشخبریاں دلائے گا۔ ہر حال میں اللہ خوشیاں ہی دے رہا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
سازشیں کرنے والے خودبخود بھاگ جائیں گے، آپ کے راستے صاف ہو رہے ہیں، اس وقت مالی معاملات تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اب جو بھی آفر ملے، اس کو فوری طور پر قبول کر لیں ۔آج ملنے والی خبر کی حقیقت کو جاننے کی کوشش بھی کریں، پھر اس طرف جائیں ،اولاد کے ہر معاملے پر گہری نظر رکھیں، ان کی سرگرمیاں خاص طور پر آپ کی نظروں میں رہنی چاہئیں، یہ بے حد ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روزگار کا سلسلہ بے حد اچھا ہونے کے واضح امکانات روشن ہیں، اس وقت اس میں جس قدر سرمایہ کاری کریں گے، وہ بہتر رہے گی اور جہاں جہاں رقم بلاک ہو گی، اس کی واپسی کے امکانات بھی روشن ہیں، جو لوگ تعلیمی حوالے سے پریشان ہیں، ان کے لئے اب آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اس ہفتے خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکے گی اور جن کو ضرورت کے تحت پیسہ چاہئے، وہ بھی ملے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں آپ کو سب سے زیادہ خیال اپنی عزت کا رکھنا ہے ،جس شخص سے بھی دوستی کریں اس کو گھر سے باہر ہی رکھیں۔ جو لوگ فون پر دوستیاں کر رہے ہیں، وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، ان کا راز کھل جائے گا اور شرمندگی کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑے کا بھی اندیشہ رہے گا۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کی تلاش میں ہیں، ان کے لئے ان شاءاللہ یہ ہفتہ آسانیاں لے کر نمودار ہو رہا ہے۔