“کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا” وزیر دفاع پرویز خٹک ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے

Written by on September 19, 2021

قانون کی بالادستی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع خود ہی قانون کی عمل داری کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنتے دکھائی دیئے اور پولیس کے رکوانے کے باوجود آتش بازی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویزخٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔

پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  سٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist