کرکٹ ہمارے لیئے کھیل سے بڑھ کر ہے، وسیم اکرم

Written by on September 19, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیئے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ ٹیم کا دورۂ پاکستان ختم ہوجانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ چھن جانے سے روکیں گے۔

وسیم اکرم نے یہ بھی کہا ہےکہ دنیا ہماری سیکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist