کراچی میں کوئی خدمات نہیں دی جارہی، گورنر سندھ عمران اسماعیل

Written by on September 19, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوئی خدمات نہیں دی جارہی، نہ کچرا اٹھایا جارہا ہے، نہ صفائی کی جارہی ہے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج ہم کامیاب ہوگئے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن بس سروس سندھ کا پہلا ماس ٹرانسزٹ منصوبہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی والے مدت سے صرف باتیں سنتے رہے، 13 سالوں میں کبھی بسیں نہیں آئیں، ان بسوں کا کرایہ شہریوں کے لیے کم رکھا گیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو فائر ٹینڈرز دیے گئے، بدقسمتی یہ ہے کہ  عملے کی عدم موجودگی کے باعث فائر ٹینڈر مکمل استعمال نہیں ہو پارہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist