پی آئی اے کی کابل سے اسلام آباد کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ ، طیارے میں کونسی اہم شخصیات شامل تھیں ؟جانئے

Written by on September 19, 2021

اکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے غیر ملکی صحافیوں ، مخیر حضرات اور کابل میں کام کرنے والے دیگر غیر ملکیوں کے لیے کابل سے اسلام آباد کے لیے ایک خصوصی چارٹر فلائٹ پی کے 6250 چلائی ، پی آئی اے نے مختلف تنظیموں ، بین الاقوامی نیوز چینلز اور نیوز ایجنسیوں کی خصوصی درخواستوں پر ہنگامی بنیادوں پر یہ خصوصی چارٹر فلائٹ چلائی۔ پی آئی اے کے افسران اور تعلقات عامہ کی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے کم وقت میں بکنگ اور ٹکٹ جاری کیے گئے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی پرواز کے لیے ہماری مشترکہ کوشش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ کابل آفس میں پی آئی اے کے سٹیشن منیجر اور پاکستان میں پبلک ریلیشنز ٹیم نے اس چارٹر پرواز کی بروقت تکمیل کے لیے بھر پور کوشش کی۔ اسلام آباد اور کابل کی ٹیموں نے دن رات انتھک محنت کی تاکہ یہ پرواز مختصر وقت میں کامیابی سے اپنی منزل تک پہنچ سکے۔ فرنٹ لائن ڈیفینڈرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو اینڈرسن نے سی آئی او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کے تعاون ، محفوظ، بہتر ین اور آرام دہ فضائی سفر پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور اس کی شاندار ٹیم کا خصوصی شکریہ اور تعریف کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے کابل سے صحافیوں اوردیگر لوگوں کو نکالنے کے لیے اس خصوصی پرواز کے انعقاد میں ہماری بہت مدد کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist