پنجاب حکومت نے برسوں کی محنت کا بیڑہ غرق کردیا، حمزہ شہباز

Written by on September 19, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے برسوں کی محنت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں حمزہ شہباز نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ڈینگی پھر سر اٹھا رہا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر ڈینگی کی زد پر ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی اسپرے کروایا گیا


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist