محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے 8 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے گئے
Written by Prime FM92 on September 19, 2021
پنجاب حکومت کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر نےآٹھ افسران کے تقرر تبادلے کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فائن آرٹس اسد احمد کو ڈپٹی ڈاٹریکٹر اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح، میاں عتیق احمد کو کیوریٹر لائل پور میوزیم فیصل آباد، زاہد اقبال کو ڈائریکٹر پکار فیصل آباد کا ضافی چارج، غلام عباس کو ڈپٹی ڈاٹریکٹر پکار بھکر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد یوسف کو ڈپٹی ڈائریکٹر پکار شیخوپورہ، مسعود تنویر اشرف کو کیوریٹر آرٹس اینڈ کرافٹ کمپلیس لاہور، محمد عمران رضا کو اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر پکار شیخوپورہ کا اضافی چارج،ثاقب علی کو اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر پکار بھکر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔