علامہ طاہر اشرفی کی شاہ محمود شاہ قریشی سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

Written by on September 19, 2021

وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء اور مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانیے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز اٹھانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان خارجی محاذ پر درست سمت گامزن ہے،پاکستان دنیا کواپنی اہمیت اورطاقت باور کروانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےخارجی محاذ پر جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اس کی ماضی میں دوسری مثال نہیں ملتی،عالمی رہنماؤں کے ٹیلیفونک رابطے اور پاکستان کے دورے اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے والوں کی یہ سازش بھی ناکام ہوگئی ہے تاہم دنیا میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے ابھی ہمیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist