“حکومتی ٹیم مافیاز پر مشتمل ، حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہے” سراج الحق نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Written by Prime FM92 on September 19, 2021
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہے،الیکشن کمیشن پر حملوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی، حکومت ڈیجیٹل دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بضد ہے،بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق صدارتی آرڈی ننس کو مسترد کرتے ہیں حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے،ملک میں بے روزگاری،مہنگائی کی وجہ سےمعاشی بدحالی کےزلزلےکی گرفت میں ہےجس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،حکومتی ٹیم مافیا زپرمشتمل ہےجس کو عوام کی کوئی فکر نہیں،جماعت اسلامی کی تیار کردہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کو صاف اور شفاف بنایا جا سکتا ہے۔