جے یو آئی بلوچستان کا اجلاس آج کراچی میں طلب
Written by Prime FM92 on September 19, 2021
جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے پارلیمانی ارکان اور مجلس عاملہ کا اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔
آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائے گا۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ہوم ورک مکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہیں، شہباز شریف بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔