ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے2 متبادل دوائیں تجویز کر دیں

Written by on September 19, 2021

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر 2 دوائیں تجویز کردیں، صوبے میں انجکشن کی قلت اور بلیک میں فروخت رپورٹ کی جارہی تھی۔

نجی ٹی وی کےمطابق حکومت پنجاب کو ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیاہے، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کےارکان نے دو  ادویات تجویز کردیں ہیں جن میں بیری سیٹینب اور ٹوفاسٹینب شامل ہیں،بیری سیٹینب کے 28 گولیوں کے پیکٹ کی قیمت ایک  لاکھ 80 ہزار روپے ہے، کووڈ 19 کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے،ٹوفاسٹینیب نامی گولی بھی کورونا کے علاج کے لیے 14 روز تک دی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کے متبادل کے طور پر ماہرین نے گولیاں تجویزکر دی ہیں،جعلی ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist