اب ائیر پورٹ پر سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ افراد کو پروٹوکول نہیں ملے گا، وزیراعظم نے حکم جاری کردیا
Written by Prime FM92 on September 19, 2021
وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پرسرکاری افسران اور پرائیویٹ افرادکوغیر قانونی پروٹوکول دینے کا نوٹس لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کیا اور ، اس حوالے سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے۔ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔