لیجنڈ فٹبالر پیلے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کردیا گیا،

Written by on September 18, 2021

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کردیا گیا، تین دن قبل بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی ملی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والے 80 سالہ پیلے کو Acid reflux کی وجہ سے ساؤ پولس البرٹ آئن سٹائن اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

برازیل کے لئے 1958، 1962 اور 1970 کا ورلڈ کپ جیتنے والے پیلے 92 میچوں میں 77 گول کے ساتھ اپنے ملک کے ٹاپ گول اسکورر ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist