شہری پورا ہفتہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں
Written by Prime FM92 on September 18, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا سے تحفظ فراہم کرتی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہری پورا ہفتہ ویکسین کی دوسری خوراک کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں
یہ بھی کہا گیا کہ دوسری خوراک کےاہل افراد موبائل پر میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسینیشن سینٹرجا سکتےہیں، اتوار صرف دوسری خوراک کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق وفاق کی تمام اکائیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔