امریکا کی سعودیہ سے 50 کروڑ ڈالرز کے فوجی معاہدے کی منظوری
Written by Prime FM92 on September 18, 2021
امریکی محکمۂ خارجہ نے سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالرز کے فوجی خدمات کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹا گون کا کہنا ہے کہ معاہدے کو نظرِ ثانی کے لیے کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ امریکا کا سعودی عرب کے ساتھ پہلا دفاعی معاہدہ ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاہدے میں ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال اور نئے ہیلی کاپٹرز کی فروخت بھی شامل ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کی دوست ملک کی سلامتی بہتر بنانے میں مدد کی پالیسی کے مطابق ہے