افغانستان میں ڈرون حملہ، امریکہ نے10 شہریوں کی ہلاکت کا جرم تسلیم کرلیا

Written by on September 18, 2021

امریکی حکام نے چند روز  قبل افغانستان میں ڈرون حملے کے دوران 10عام شہریوں کی ہلاکت کا جرم قبول کرلیا ہے۔

امریکی  سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ 29 اگست کو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملہ کیا گیا  جس  میں 10 افراد ہلاک ہوئے ،ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل تھے۔جنرل میکنزی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بڑی غلطی تھی اس پر  معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے آئیر پورٹ پر خودکش حملے کے جواب میں ڈرون حملہ کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist