افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھولے جائیں گے، ترجمان افغان حکومت
Written by Prime FM92 on September 18, 2021
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ حکومتی عہدے دار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کے لیے انتظام کیا جارہا ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات سے میڈیا اور لوگوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔