احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6کروڑ پاﺅنڈ فراڈ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

Written by on September 18, 2021

احتساب عدالت کی جانب سے برطانیہ میں چھ کروڑ پاﺅنڈ مارگیج فراڈ کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے مارگیج فراڈ کے ملزمان کے اثاثوں سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق کیس میں ملوث ملزمان کو قومی احتساب بیورو(نیب ) میں طلبی کا نیا نوٹس جاری ہوچکاہے اور ملزمان کے خلا ف مبینہ جرم بھی درج ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی شق 24کے تحت ملزمان کی جائیداد پر پابندی برقرار رہے گی کیوں کہ ملزمان اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم ہیں کرسکے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist