کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پرسازش کی: فیصل جاوید

Written by on September 17, 2021

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بہترین اوراطمینان بخش ہے، کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، آخری وقت میں سیریز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے، پاکستان میں بہترین سیکیورٹی صورت حال تھی جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورۂ پاکستان ختم کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist