پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار سے تجاوز کرگئی

Written by on September 17, 2021

ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد عالمی وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 72ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹوں میں دو ہزار 928نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، پنجاب میںچار لاکھ 19 ہزار423، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار720، بلوچستان میں 32 ہزار707، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 ہو گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist