پاکستان او ر نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہونے پر ڈیرن سیمی کا اظہار افسوس

Written by on September 17, 2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیا ن کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ گزشتہ 6سال سے پاکستان گھومنا اوروہاں کرکٹ کھیلنا خوشگوار تجربات میں سے ایک ہے۔میں نے پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ سمجھا ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نیوز ی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنا پاکستان کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist