وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی

Written by on September 17, 2021

تاجکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورایران سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کرکام کرنےکا عزم دہرایا۔

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر میں تجارت، اقتصادی شعبے اور علاقائی رابطے پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات میں اپنے اقتصادی سیکیورٹی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپر ایران کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کا اصولی موقف کشمیری عوام کے لیے مضبوطی کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان میں امن واستحکام میں پاکستان کے اہم مفاد کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا موقع ہے، افغانستان میں سکیورٹی صورت حال مستحکم کرنےکے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں،افغانستان میں انسانی بحران اور معیشت کے استحکام کےلیےاقدامات ضروری ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist