نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ، مریم نواز نے حیران کن بیان جاری کردیا

Written by on September 17, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نام لیے بغیر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا۔ انہوں نے اپنا ٹویٹ عمران خان کے مشہورِ زمانہ جملہ ’ میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا‘ لکھ کر ختم کردیا۔ 

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر پہلے اچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ انہیں تھریٹ الرٹ موصول ہوا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا کوئی تھریٹ سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔ یہ دورہ دراصل دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے منسوخ کرایا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist