سی پیک پر محتاط ہو کر بات کریں: اسد عمر
Written by Prime FM92 on September 17, 2021
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بارہا کہا ہے کہ سی پیک پر محتاط ہو کر بات کریں، اس پر بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے معاونِ خصوصی سی پیک امور خالد منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں سی پیک پر بات ہوئی، جب اخبارات پڑھے تو حیرت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے، تاہم کہا گیا کہ سب کام بند ہو گیا ہے، سی پیک رک گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بارہا کہا ہے کہ سی پیک پر محتاط ہو کر بات کریں، اس پر بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سی پیک میں توانائی کے شعبے پر سب سے زیادہ کام کیا گیا ہے۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد توانائی کے 5 ہزار 864 میگا واٹ منصوبے مکمل ہوئے، 1824 میگا واٹ منصوبے ہمارے دورِ حکومت کے بعد مکمل ہوں گے۔