خیبر پختونخوا کے بڑے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Written by on September 17, 2021

ڈپٹی کمشنر صوابی نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع صوابی کی حدود میں17تا21ستمبر2021ء تک پولیو مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے/ ساتھ لے کر جانے اور موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے اس حکم نامے کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزےرات پاکستان کے تحت سزا دی جائےگی۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر( ڈی پی او) صوابی محمد شعیب خان نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سےبنیادی مراکز صحت کے ذمہ داران سے تفصیلی میٹنگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈی پی اونےہدایات جاری کرتےہوئےکہاہےکہ بنیادی مرکزصحت کےانچارج ضلعی انتظامیہ کےفوکل پرسن کےساتھ مسلسل رابطےمیں رہیں، سیکیورٹی کےلئے تعینات پولیس اہلکاران کی وقت پر موجودگی یقینی بنائیں،پولیو ویکیسین بکس کی غیر ضروری نمائش سے پرپیز کریں.پولیس اہلکاران دوران ڈیوٹی اسلحہ کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات جیسا کہ بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،اپنی پوری توجہ پولیو ویکسینیشن ٹیمز کی سیکیورٹی پر مرکوز رکھیں.پولیو ویکسینیشن ڈیوٹی سے واپسی پر ٹیم کو بنیادی مرکز صحت تک بہ حفاظت پہنچانا یقینی بنائیں.پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران موٹر سائیکل کے استعمال سے گریز کریں.پولیو ویکسینیشن ٹیمز کی سیکیورٹی کے لئے تمام احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں تا کہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist