’بزنس کی باتیں کریں شعر و شاعری بعد میں ہو گی ‘ تاجکستان مشترکہ بزنس فورم میں شریک ایک شخص کے شعر پر وزیراعظم عمران خان برہم

Written by on September 17, 2021

وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم شرکت کے سلسلہ میں تاجکستان کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے وزریر اعظم کو مخاطب کرے ایک شعر پڑھا۔

کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاﺅ

میرے لہو کی بہار کب تک

مجھے سہارا بنانے والوں 

میں لڑ کھڑا یا تو کیا کرو گے

اس کے بعد اس شخص نے کہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے۔بہرحال یہ شعر عمران صاحب کیلئے ہے 

اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو

تم پر مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے

اچانک وزیر اعظم نے اسے ٹوکا اور اس شخص کو سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کی بات کریں ، شعر و شاعری بعد میں ہو گی۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist