اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتما دلانے کا اعلان ،جام کمال نے اپنے دوستوں کو اہم مشورہ دے دیا

Written by on September 17, 2021

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے، جس نےبلوچستان کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں مل کر اور متحد ہوکر اگلے انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے اور حکمت عملی بنانی چاہیے، ہمیں ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ،سیاسی عدم استحکام سے تین سالہ کارکردگی جو کہ بے مثال ہے متاثر ہو سکتی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں  وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی ،خدمات کی فراہمی اور اپنی یوتھ کی ترقی کو یقینی بنایاہے ،تعلیم ،صحت ،مواصلات ،معدنیات،زراعت ،ساحل اور ماہی گیری،لائیو سٹاک،ماحولیات کے شعبوں کی ترقیاتی پالیسیاں بنائیں ،عمومی نظم ونسق کی بہتری ، شفافیت اور احتساب ،سماجی ومعاشی ترقی،سیاحت،خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اپنی توجہ مبذول رکھی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist