آسٹریلیااورپاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد

Written by on September 17, 2021

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے آرٹسٹ عمران احمد اور فاطمہ سعید کی طرف سے مقامی فنکاروں اور طلبا کی جانب سے پاکستانی اور آسٹریلوی ثقافت پر مبنی ٹرک آرٹ کو سراہا ۔نمائش کا مقصد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران بات چیت اور عوامی مقامات کے بارے میں سوچنے کے نئے طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

گاڑیوں کو سجانے کی پاکستان کی خوبصورت روایت کو سراہتے ہوئے ، آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں متنوع ممالک ہیں ، دونوں ملکوں میں بہت کچھ مشترک ہے،ہمارے کامن ویلتھ ورثے اور اسی طرح کے موسم سے لے کر ہمارے کھیلوں اور لوگوں کے درمیان مضبوط روابط ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد 80ہزار سے زائد لوگ آسٹریلیا کو گھر کہتے ہیں۔ہا ئی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا ہم پرجوش ہیں کہ اس پروجیکٹ نے ہمیں ایک قابل رسائی کراس کنٹری نمائش بنانے کا موقع دیا ہے ، جو وبائی امراض کے دوران لوگوں کو آرٹ کے ذریعے جوڑنے کے تخلیقی طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔۔سعید اختر سٹوڈیو لاہور اور لوک ورسا اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بسوں کو پینٹ کرنے کے لیے ورکشاپوں کی ایک سیریز میں پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں کے آرٹ اور ڈیزائن کے طلباءسمیت 100 کے قریب طلباءشامل ہوئے۔یہ بسیں پورے پاکستان میں رہائشیوں ، مسافروں اور کارکنوں کے لیے سفر کریں گی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist