کراچی: ملتان روانگی کیلئے تیار زکریا ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی
Written by Prime FM92 on September 16, 2021
کراچی سے ملتان روانگی کے لیے تیار ٹرین بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس (25UP) کے پاور پلانٹ
پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی ہے۔
اس حادثے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے 25UP بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس ٹرین کو ملتان کے لیے روانہ کیا جانا تھا۔
ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ رہی تھی کہ اس دوران پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
حکام کے مطابق ریلوے کی امدادی ٹیمیں ڈی ریل ہونے والی بوگی ٹریک پر لانے میں مصروف ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے سے کی وجہ سے کراچی سے ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی متاثر نہیں ہوئی۔