پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سوالات کے جوابات نہ ملے

Written by on September 15, 2021

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سوالات کے جوابات نہ ملے تو قائمہ کمیٹی اس کی منظوری نہیں دے گی۔

پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا سوال یہ ہے کہ میڈیا کے تمام شعبوں کے لیے ایک واحد اتھارٹی کیوں ضروری ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی مسودہ ہی سامنے نہیں آیا، اس اقدام کے پیچھے مقصد بہت اچھا ہے لیکن شاید طریقہ کار درست نہیں ہے، ایک واحد اتھارٹی بنائے بغیر آگے بڑھا جاسکتا ہے تو بڑھنا چاہیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist