پاکستانی خواتین کوہِ پیما دنیا کی ہر بُلندی سر کرنے کو تیار

Written by on September 15, 2021

فلک بوس پہاڑوں کو سر کرنے کیلئے ناقابل تسخیر ہمت اور کچھ کر دکھانے کا جنون چاہئے ہوتا ہے، تب ہی انسان بلندی تک پہنچتا ہے۔

ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، کومل عزیر، عظمیٰ یوسف اور عنبر ذوالفقار بھی ایسی ہی باہمت خواتین ہیں جنہوں نے ثابت کردیا کہ ان کا حوصلہ ،ہمت و جنون کسی سے کم نہیں اور وہ دنیا کی ہر بُلندی سر کرسکتی ہیں۔

اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے سال 2018 میں کنکورڈیا میں فلک شگاف کے ٹو کے سامنے شادی کے جوڑے میں نائلہ کیانی نے اپنی شادی کا فوٹو شوٹ کیا اور ان کو دیکھ کر مقامی افراد ان کی خوشیوں میں شامل ہوگئے۔

اسی فوٹو شوٹ کے دوران نائلہ نے طے کرلیا کہ انہیں کوہ پیمائی کرنی ہے، تین سال بعد نائلہ8035 میٹر بلند گیشربرم پیک کو سر کرنے میں کامیاب ہوگئیں, وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 فلک شگاف پہاڑوں پر چڑھائی یا ماونٹینیئرنگ ایڈونچر اسپورٹس میں شمار ہوتا ہے، پاکستان پہاڑوں کی سرزمین ہے اور اس سرزمین نے کئی کوہ پیما پیدا کیے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist