وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی
Written by Prime FM92 on September 15, 2021
وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی، پی پی وفد حمایت کا یقین دلانے الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نیر بخاری نے کہا کہ ان کا اور الیکشن کمیشن کا موقف یکساں ہے کہ ای وی ایم اور الیکشن اصلاحات و دیگر ترامیم آئین سے متصادم ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کو الیکشن کمیشن کو بلاکر تنبیہ کرنے کا کوئی حق نہیں، حکومت جمہوریت، جمہوری پارٹیوں اور آزاد میڈیا سے تصادم کی راہ پر چل رہی ہے