سمندری ہوائیں بند، کراچی میں آج بھی شدید گرمی رہے گی

Written by on September 15, 2021

سمندری ہوائیں بند رہنے کی وجہ سے کراچی میں آج بھی شدید گرمی رہے گی۔ شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 4 روزہ جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جُزوی ہیٹ ویو 17 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں درمیانی شدت کی گرمی ہوگی جب کہ اس وقت سمندری ہوائیں مکمل بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ زیریں سندھ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist