پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ کتنے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ پاکستانیوں کی نیندیں اڑ جائیں

Written by on September 14, 2021

مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ وزارت خزانہ کل وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کرے گی۔

اوگرا نے تجویز دی ہے کہ پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل  کی قیمت پانچ روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل بھی پانچ روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ کل وزیر اعظم سے منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist