30 ستمبر سے ویکسی نیشن مکمل نہ کروانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ حکومت نے زور دار اعلان کر دیا

Written by on September 14, 2021

وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن کی دو ڈوزز نہ لگوانے والے شہریوں کو 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے جس کے بعد نان ویکسینیٹڈ افراد پانچ اہم ترین کام نہیں کر سکیں گے ۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے ۔ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی چاہے وہ ملازمین ہی کیوں نہ ہوں ۔مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅس میں بکنگ بھی نہیں دی جائے گی ۔ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ان ڈور ، آوٹ ڈور ، ریسٹورنٹس ، شادیوں کی تقریب میں شریک بھی نہیں ہو سکیں گے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist