کراچی میں گیس بحران ، سی این جی سٹیشنز بند کر دیے گئے

Written by on September 14, 2021

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث 17 ستمبر تک شہر قائد میں سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ  ایل این جی ٹرمینل پر گیس لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ قلت کے باعث کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت ہو سکتی ہے ، پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی۔غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 14 سے 17 ستمرب تک سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشن کو گیس کی فرہامی بند کر دی جائے گی  جبکہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے ‏گی، دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist